نیپال کے ایک کوہ پیما نے انتہائی کم مدت میں دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی پوسٹ میں نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا کا کہنا ہے کہ انہوں نے 7 ماہ کے دوران جن14 پہاڑی چوٹیوں کو سر کیا اُن کی بلندی 8 ہزار میٹر سے زیادہ تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اس نوعیت کا کوہ پیمائی کا ریکارڈ 7سال 11ماہ اور14 دن میں قائم کیا گیا تھا۔
نیپالی کوہ پیما کا 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا عالمی ریکارڈ
Oct 29, 2019 | 12:20