امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ہونے والی تحقیقات پر رواں ہفتے پہلی باضابطہ ووٹنگ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایوانِ نمائندگان کی سپیکر اور ڈیموکریٹ رہنما نینسی پلوسی نے کہا کہ یہ ووٹنگ صدر اور ان کے وکیل کے لیے آئندہ ہونے والے عمل کے حقوق کا تعین کرے گی۔نینسی پلوسی اور دیگر ڈیموکریٹ رہنماو¿ں کی جانب سے آئندہ جمعرات کو پلان کی گئی ووٹنگ صدر کے مواخذے کے لیے نہیں بلکہ مواخذے کے لیے ہونے والی تحقیقات کے لیے بنیادی اصول و ضوابط بنانے کے لیے ہے۔نینسی پلوسی کا کہنا تھا ایوان نمائندگان میں پیش ہونے والی قرارداد سے شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور اس معاملے میں آگے بڑھنے کا واضح راستہ متعین ہو سکے گا۔وائٹ ہاو¿س کے پریس سیکرٹری نے اس پر اپنا درِعمل دیتے ہوئے کہاکہ ووٹنگ کے منصوبے نے صدر ٹرمپ کے اس بیانیے کی تصدیق کر دی ہے کہ 'ڈیموکریٹس غیر مجاز مواخذے کی کارروائی کر رہے ہیں۔پریس سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ نینسی پلوسی کی پارٹی صدر کو مناسب قانونی حق دینے سے انکار کر رہی ہے اور ان کی خفیہ اور بند دروازوں کے پیچھے کارروائی مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔گذشتہ ہفتے چند ریپبلیکن رہنماو¿ں نے اس حوالے سے ہونے والی کارروائی میں یہ کہتے ہوئے خلل ڈالا کہ بند کمروں میں ہونے والی تحقیقات میں شفافیت کا فقدان ہے۔