ٹوکیو :جاپان کے شہنشاہ اور ملکہ آئندہ ماہ مغربی جاپان کے تین پریفیکچروں کا دورہ کرینگے

جاپان کی شاہی امور کی ایجنسی کے مطابق شہنشاہ ناروہیتو اور ملکہ مساکو، شہنشاہ کی تخت نشینی سے متعلقہ تقریبات کے لیے آئندہ ماہ مغربی جاپان کے تین پریفیکچروں کا دورہ کریں گے۔شاہی جوڑا 21 نومبر سے مئے پریفیکچر کے اِسے شہر کا تین روزہ دورہ کرے گا۔اس دوران وہ اِسے شہر کے گریٹ شرائنجِنگو میں اپنی رہائش گاہ میں قیام کریں گے۔دوسرے روز وہ جِنگو کے بیرونی شرائن میں جائیں گے، جو کاشتکاری اور صنعت کی دیوی سے منسوب ہے۔ تیسرے روز وہ جِنگو کے اندرونی شرائن میں جائیں گے جو سورج کی دیوی سے منسوب ہے۔اس حاضری کا مقصد ان دیوتاﺅں کو یہ رپورٹ کرنا ہے کہ شہنشاہ کی تخت نشینی کی تقریبات احسن انداز میں انجام پا گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن