برفیلے پانی میں تیراکی، ترک غوطہ خور خاتون کا نام گینز ورلڈریکارڈ میں شامل

ترکی کی 34 سا لہ قومی اتھلیٹ ساہیکاارکومین نے برفیلے پانی میں ایک سانس میں 120 میٹر تیر کر اپنا نام گینز ورلڈریکارڈ میں شامل کر لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک خاتون نے 35 سینٹی میٹر برف سے ڈھکی جھیل کے نیچے جس میں پانی کا درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا اپنی سانس روک کر 1 منٹ 47 سیکنڈ میں120 میٹر تیرنے کا ریکارڈ بنا کر سب کے دل جیت لیے ۔ ترک خاتون غوطہ خور نے اپنا نام گینز ورلڈریکارڈ میں شامل کرنے کے ساتھ تیراکی کے پرستاروں کو بھی بڑا چیلنج دے دیا۔
 
 

ای پیپر دی نیشن