خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کاعرس 2 نومبر کو ہوگا

Oct 29, 2020

 سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)مقامی آستانہ عالیہ چشتیہ نظامیہ کے زیر اہتمام حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کا 18واں عرس 2 نومبر کو ہو گا، عرس کی تقریبات کی صدارت چن پیر چشتی نظامی سجادہ نشیں گوجرانوالہ کریں گے،جبکہ بابا نور محمد گجر آف پنڈی بوٹا سنگھ اور سائیں وقاص شاہ چشتی نظامی مہمان خصوصی ہوں گے ، خلیفہ مجاز پروفیسر ڈاکٹر محمد نواز کنول نے بتایا کہ عرس کے موقعہ پرآستانہ عالیہ چشتیہ نظامیہ شاہ کوٹ روڈ میں محفل سماع بھی ہوگی،جس میں ملک کے نامور قوال عارف فیروز خاں قوالی پیش کریں گے۔

مزیدخبریں