انسداد دہشتگری عدالت‘جماعۃالدعوۃ کا ایک اور مقدمہ میں حتمی بیان کیلئے سوالنامہ کا جواب جمع 

Oct 29, 2020

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی عدالت میںجماعۃالدعوۃ کے رہنمائوں کے وکیل نے ایک اور مقدمہ میں حتمی بیان کیلئے دیے گئے سوالنامہ کا جواب جمع کرا دیا۔ حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف، یحییٰ مجاہد اور لقمان شاہ کو اے ٹی سی کورٹ نمبر 3میں پیش کیا گیا۔ حافظ محمد سعید و دیگر رہنمائوں کے وکیل کی جانب سے مقدمہ نمبر 38/19کا جواب جمع کروایا گیا ہے۔عدالت نے سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مختلف مقدمات کی سماعت 4نومبر تک کیلئے ملتوی کی ہے۔ بعد ازاں جماعۃالدعوۃ کے رہنمائوں کو انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1میں بھی پیش کیا گیا۔جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت 31اکتوبر تک کیلئے ملتوی کی ہے۔

مزیدخبریں