لاہور (نامہ نگار)سی آئی اے کوتوالی پولیس نے گھروں اور شارع عام پر شہریوں سے وارداتیں کرنے والے خطرناک گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے22 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات ،اسلحہ اور دیگرسامان برآمد ہوا ہے۔ ایس پی سی آئی اے کوتوالی محمدجاوید صدیق کو خطرناک ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا گیا جنہوں نے ٹیم کے ہمراہ سرغنہ محمد آصف سمیت سات ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔گرفتار ملزمان میں سرغنہ محمد آصف، شاہد، قطب علی، بابرحسین، شہزادعلی ،بابرشہزاداور عادل شامل ہیں۔ ڈی ایس پی سی آئی اے محمد جاوید صدیق کے مطابق ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن لاہور عبدالغفار قیصرانی نے ملزمان کی گرفتاری پرڈی ایس پی محمد جاوید صدیق اور ٹیم کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔