لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری گندم کے کوٹے میں 5 ہزار ٹن روزانہ کے اضافے سے پنجاب بھر میں عوام کو آٹے کی دستیابی یقینی بنا ئی جائے گی پنجاب کی 940 فلور ملوں میں اضافے شدہ کوٹے کو تقسیم کیا گیا ہے پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عاصم رضا احمد نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گندم کے کوٹے میں اضافہ کر کے منفرد کام کیا ہے جس کا ایک عرصے سے انتظار تھا سرکاری گندم کا کوٹہ 20 ہزار ٹن سے 25 ہزار ٹن کر دیا گیا ہے گندم کے کوٹے میں اضافے کے بعد اب پنجاب میں کہیں بھی آٹے کی دستیابی کی شکایت نہیں ملے گی۔ پنجاب بھر میں 20 کلوگرام کا تھیلہ 860 روپے میں دستیاب ہو گا اور 10 کلوگرام کا 430 روپے میں ملے گا۔ نومبر دسمبر اور جنوری میں جس بحران کی توقع کی جا رہی تھی وہ اب نہیں ہو گا کیونکہ پنجاب حکومت نے مزکوری تین ماہ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکاری کوٹے میں اضافہ کیا ہے۔ مارکیٹ میں درآمدی گندم بھی موجود ہے اگر کہیں کوئی کمی کوتاہی ہوئی تو ہم درآمدی گندم سے پوری کر لیں گے۔ کیونکہ سال 2019 میں ان دنوں میں سرکاری کوٹہ 28 ہزار ٹن تھا انہوں نے کہا کہ پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی مشکور ہے کہ جن کی خسوصی توجہ سے گندم کے کوٹے میں اضافہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ سیکریٹری خوراک پنجاب اور ڈائیریکٹر خوراک پنجاب دانش افضال نے پنجاب کی تمام ملوں میں گندم کے کوٹے میں منصفانہ تقسیم میں اہم کردار ادا کیا ہے