شعبہ فریٹ فارورڈ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہاہے:الیاس چودھری

 لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان انٹر نیشنل فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد الیاس چودھری نے کہا ہے کہ سالانہ 6ارب روپے ٹیکس دینے والا شعبے سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے ، مطالبہ ہے کہ حکومت ہمیں سنے اور  مشکلات کا ازالہ کیا جائے ۔ا ن خیالات کا اظہارانہوں نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
 اس موقع پر سینئر وائس چیئرمین اسد احمد، وائس چیئرمین عاشق علی باجوہ ، ایگزیکٹوکمیٹی فیدریشن چیمبر جمیل احمد ، اظہار الحق قمر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹرن اوور پر ٹیکس وصولی کی بجائے سروس چارجز پر ٹیکس وصولی کرنی چاہیے ، دوسری طرف پنجاب ریونیو اتھارٹی کے افسران آڈٹ کے نام پر غیر قانونی اور غیر ضروری طور پرفریٹ ممبران کو ہراساں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتیں معاشی ترقی میں رکاوٹ کا باعث ہیں، اگر ڈالر کو قابو نہ کیا گیا تو معاشی استحکام نا ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ فریٹ ممبران حکومت کے شانہ بشانہ کھڑ ے ہیں لیکن اس وقت ممبران کو بلا سود قرضوں کی ضرورت ہے تا کہ وہ اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں،کارگو بند ہونے سے ہزاروں ممبران کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں،حکومت نے ایسے حالات میں ساتھ نہ دیا تو ہمارا شعبہ سکڑ کر ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات کو بڑھانے کے لیے ہنگامی اور ترجیحی بنیادوں پر کا م کرے تا کہ معاشی ترقی کا پیہ چل سکے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...