ٹیلی نار پاکستان نے کمیونٹی کرائسس سپورٹ کیلئے نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن ایوارڈ   2020  حاصل کر لیا 

لاہور (پ ر) ملک کے طول و عر ض میں رابطوں کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کے ساتھ  ٹیلی نار پاکستان نے  'یو ایس ایف - کمیونٹی سپورٹ' کے لئے  ''کمیونٹی کرائسس سپورٹ''  کیٹیگری  کا نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن ایوارڈ  لیئر 123 ورلڈ کانگریس میں حاصل کر لیا۔ نیٹ ورک ٹرانسفارمیشن ایوارڈز  مارکیٹ میں کامیابیوں کے حصول کو سراہتے ہوئے  عالمی قیادت پر خاص روشنی ڈالتا ہے۔ ٹیلی نار پاکستان یو ایس ایف کے ساتھ مل کر پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں ٹیلی کام، ڈیجیٹل او ر موبائل انٹر نیٹ کی فراہمی کے ذریعے ڈیجیٹل تفریق کو کم کر رہا ہے۔ کمپنی ملک کے دور دراز کے علاقوں میں رہائیش پزیر لوگوں کو رابطوں کے ذریعے منسلک کر کے ان کی قابلیت کو دنیا کے سامنے لا رہی ہے۔  ٹیلی نار پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر، خرم اشفاق نے کہا، ''دور دراز علاقوں میں سخت موسم کی صورتحال، سخت  راستوں اور حالیہ کوویڈ۔19 کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے باوجود، ٹیلی نار پاکستان اپنے سنگ میل عبور کرنے اور پاکستانیوں کو متحد رکھنے کے لیے سب سے زیادہ اہمیت کی حامل خدمات دینے میں کامیاب رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن