قائد اعظم ٹرافی: بلوچستان نے کے پی کے سندھ نے سنٹرل پنجاب کوہرادیا

ملتان( سپورٹس ڈیسک) کراچی میںجاری قائد اعظم ٹرافی کے چار روز پہلے میچ میں بلوچستان نے کے پی کے کو186رنز سے ہرادیا۔ جبکہ دوسرے چارروزہ میچ میںسندھ نے سنٹرل پنجاب کو6وکٹوں سے شکست دی۔ پہلے میچ میں بلوچستان نے پہلی اننگز میں362رنز بنائے۔ بعد میں کھیلتے ہوئے کے پی کے نے اپنی پہلی اننگز میں  167رنز بنائے ۔بلوچستان نے دوسری اننگز 217رنز8کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئرکردی۔ اور کے پی کے کو 413رنز کاہدف دیالیکنخیبر پختونخواہ کی ٹیم صرف 226رنز بناسکی۔ یوں یہ میچ بلوچستان نے 186رنز سے جیت لیا۔ جبکہ دوسرے میچ میںسندھ نے سنٹرل پنجاب کو 6وکٹوںسے مات دی۔سنٹرل پنجاب نے پہلی اننگز میں207رنز بنائے۔ اس کے جواب میں سندھ کی ٹیم نے 239رنز بنا کر32رنز کی لیڈ حاصل کرلی۔ جسے ختم کرتے ہوئے سنٹرل پنجاب نے 243رنز پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کردی اور سندھ کو جیت کیلئے 212رنز کا ٹارگٹ دیا جسے سندھ نے آسانی سے 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن