کالاباغ ڈیم وقت کی اہم ضرورت

مکرمی! سیاستدان ایک دوسرے کو بدیانت ، خود غرض اور ذاتی مفا د پر ست ظاہر کر رہیں ہیں۔ عوام کی فلاح و بہبو د کی اُ ن کو ذرہ برابر بھی فکر نہیں ہے۔ عوام ان سیاستدانوں سے نفرت کر رہے ہیں۔ عوام کی اکثریت سستی خوراک اورسستی بجلی ( تین سے چار روپے فی یو نٹ) بغیر کسی مشکل اور تکلیف کے چا ہتی ہے اور عوام کی یہ تمنا صرف ڈیم کی تعمیر سے ممکن ہے۔ ڈیمز میں کا لا با غ ڈیم کم وقت  اور کم لا گت سے بننے والا اور سب سے زیادہ فا ئدہ دینے والا وا حد ڈیم ہے۔ اس ڈیم سے نہ صرف سیلا ب کی تبا ہ کا ریوں سے بچا جا سکتا ہے بلکہ سب سے زیادہ زمین بھی کا لا با غ ڈیم سے سیراب ہو گی۔ خا ص طور پر خیبر پختونخواہ کی بنجر زمین اس ڈیم کی وجہ سے زرخیر، سرسبزوشاداب اور آ با د ہو گی۔ کو ئی بھی دوسرا ڈیم افا دیت کے لحاظ سے کسی طرح بھی کا لا با غ ڈیم کا متبا دل نہیں ہو سکتا۔ اس لئے سب سے پہلے کا لا با غ ڈیم بننا چا ہیے اس کے بعد کو ئی اور ڈیم۔سیا ستدا نوں کو چا ہیئے کہ وہ عوام کو سستی خوراک اور سستی بجلی دینے کے لئے کا لا با غ ڈیم کی تعمیر کے لئے آ واز بلند کریںاور اس کی تعمیر میں مدد کریں۔ عوام میں خو د بخود ان کی شہرت اچھی ہو نا شروع ہو جا ئے گی۔ اللہ تعا لی کی مخلوق کی خا طر یہ صدقہ جا ریہ ہو گا ۔ اور اگر اس کے لئے سیاستدا ن آ واز بلند نہیں کریں گے۔ تو عوام سے آ ئند ہ کے لئے تعا ون کی امید نہ رکھیں ۔ دعا ہے کہ اللہ پا ک سب کو سیدھی راہ دکھا ئے۔ آ مین (چرا غ محمد خا ن ،آ رتھو پیڈ ک سرجن)

ای پیپر دی نیشن