یورپ پھر صلیبی جنگیں شروع کرنا چاہتا ہے: اردگان ‘چارلی ایبڈو نے ترک صدر کا شرمناک کارٹون چھاپ دیا میکرون ملعون ہیں، ترک اسمبلی 

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی طنزیہ جریدے چارلی ایبدو نے اپنے ٹائٹل پر ترک صدر طیب اردگان کا شرمناک کارٹون چھاپ دیا جس کے خلاف انقرہ حکومت نے شدید احتجاج کیا ہے۔ ترجمان نے چارلی ایبدو پر ثقافتی نسل پرستی کا الزام عائد کیا ہے اور کہا قانونی کارروائی کریں گے۔ چارلی ایبدو کے نئے شمارے کے ٹائٹل پر شائع کردہ اس خاکے میں صدر  اردگان کو ٹی شرٹ اور زیر جامے میں دکھایا گیا اور انہوں نے ہاتھ میں بیئر کا کین پکڑا ہوا ہے۔ ترکی کی قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی نے فرانس کے صدر میکرون کو ملعون قرار دینے کا میمورنڈم منظور کر لیا۔ ادھر صدر رجب طیب اردگان نے یورپ اور بالخصوص فرانس میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا سے متعلق کہا ہے کہ یورپ ایک بار پھر صلیبی جنگیں شروع کرنا چاہتا ہے۔ انقرہ میں اپنی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے اجلاس سے خطاب  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کے بارے میں کچھ کہنا بھی پسند نہیں کرتا جنہوں نے پیغمبرؐ کی شان میں گستاخی کی جسارت کی ہے۔ اظہار مذہبی مقدسات کی گستاخی سے تعلق نہیں رکھتی وہ جو چاہیں کریں ہم اپنے حق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ یورپ نے اب ہماری قدروں کو براہ راست نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے اور اب تو وہ اسلام کے خلاف اپنی نفرت کو چھپانے کی ضرورت بھی محسوس نہیں کرتے۔ 

ای پیپر دی نیشن