سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید دو نوجوان شہید ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع بڈگام میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجے میں دو نوجوان شہید ہو گئے ۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں سرچ آپریشن جاری تھا ۔