20 لاکھ کے ڈاکے، شہری زیورات، گاڑیوں، موٹرسائیکلوں سے بھی محروم 

Oct 29, 2020

لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔  ڈاکوؤں نے کینٹ کے علاقے میں عثمان کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ 65ہزار روپے مالیت، گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں عبدالرحیم کے گھر سے4 لاکھ 90ہزار روپے مالیت، وحدت کے علاقے میں ذیشان کے گھر سے 3لاکھ 87ہزار روپے مالیت، سمن آباد میں مزمل کے گھر سے 3لاکھ 40ہزار روپے مالیت، ہنجروال کے علاقے میں وقار کے گھر سے 2لاکھ 30 ہزار روپے مالیت کی نقدی، موبائل فون، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ گرین ٹاؤن میں عادل سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، شیرا کوٹ میں عابد سے75ہزار اور موبائل فون، سول لائن کے علاقہ میں اشفاق سے 35ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں وحید سے16ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے سرور روڈ اور نصیر آبادکے علاقوں سے2 گاڑیاں جبکہ بھاٹی گیٹ، مزنگ، ملت پارک اور جوہر ٹاؤن کے علاقوں سے 4موٹر سائیکلیں چوری کر  لی ہیں۔

مزیدخبریں