’’کام نہ کرنے کے بہانے‘‘ اعظم سلیمان تعیناتی کیس میں جواب داخل نہ ہونے پر ہائیکورٹ کی برہمی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان کی بطور محتسب تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر وقافی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ہے۔ سماعت 11 نومبر تک ملتوی‘  عدالت نے بروقت جواب داخل نہ کرنے برہمی کا اظہار کیا اور باور کرایا کہ یہ کام نہ کرنے کیلئے بہانے ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اعظم سلیمان کی صوبائی محتسب تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی کے وکیل نے تحریری جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس  دیئے کہ اٹارنی جنرل سے پوچھنا پڑے گا کہ لاء افسران کے پاس اختیارات کیوں نہیں۔ وفاقی سیکرٹریٹ میں لاء افسران کی لگتا ہے کوئی عزت نہیں۔ لگتا ہے کہ وفاق کا بیڑا غرق ہو گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے استفسار پر وفاقی حکومت کے وکیل نے استدعا کی کہ جواب داخل کرانے کیلئے دو ہفتوں کی مہلت دی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...