آصف زرداری اور دیگر کیخلاف پارک لین ریفرنس میں نیب کے گواہ کا بیان ریکارڈ

Oct 29, 2020

اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت میں آصف زرداری اور دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس میں نیب کے گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا۔ عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں استغاثہ کے دو گواہوں کو طلب کر لیا۔  عدالت نے دونوں ریفرنس میں آصد زرداری کی حاضری سے استثنی کی درخواستیں منظور کرلی۔ پارک لین ریفرنس میں نیب کے گواہ احسن اسلم کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔گواہ کے پاس دستاویزات نہ ہونے کی وجہ سے سماعت پانچ نومبر تک ملتوی کردی گئی۔ فاروق ایچ نائیک کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں کارروائی نہ ہو سکی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے دو گواہوں کو طلب کرتے ہوئے اس ریفرنس کی سماعت بھی پانچ نومبر تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں