لاہور+شیخوپورہ (اپنے نامہ نگار سے+نمائندہ نوائے وقت ) مقامی سیشن کورٹ نے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ایک مجرم کو سزائے موت اور ایک کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج شاہد سکندر نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ تھانہ صدر مریدکے میں درج ایف آئی آر کے مطابق سنوکر کلب کھولنے کے جھگڑے پر ملزم ابرار اور مزمل نے فائرنگ کر کے آصف کو قتل کر دیا تھا۔ کیس کا چالان فاضل عدالت میں جمع کرایا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کی سماعت کی اور گواہوں کے بیانات اور دیگر شواہد کی بناء پر کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے مجرم ابرار کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ ملزم مزمل کو عدم شہادت پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔
موت، دوسرا عدم شہادت پر بری قتل کیس میں ایک مجرم کو سزائے
Oct 29, 2020