برائلر گوشت 9 روپے مہنگا‘ 238 کا کلو ہو گیا‘چکن سبزی مہنگی ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور (کامرس رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار) مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک 9 اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ کہا گیا یہ ایوان اضافہ مسترد کرتا ہے۔ آٹے کا ریٹ بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیس کلو آٹے کا تھیلا 1200روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ حکمران عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین رہے ہیں۔ شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 9 روپے اضافے سے 238 روپے، زندہ برائلر مرغی 6 روپے اضافے سے 164 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کے نرخ 165 روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے ٹماٹر 180، لہسن 340اور آلو 100روپے کلو فروخت ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد جمع کرا دی۔ یہ ایوان سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ عام مارکیٹ میں منافع خور سرکاری ریٹس پر عملدرآمد نہیں کر رہے۔ ٹماٹر 180روپے، لہسن 340اور آلو 100روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سبریوں کی سرکاری ریٹس پر فروخت یقینی بنائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...