چھاتی کے کینسرکے  بارے میں آگاہی پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے: بیگم ثمینہ علوی

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) خاتون اول بیگم ثمینہ عارف علوی نے کہا ہے کہ گذشتہ دو برسوں میں چھاتی کے کینسر کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ بریسٹ کینسر سے آگاہی کے بارے میں ڈیجیٹل میڈیا ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے بیگم علوی نے کہا کہ ڈاکٹر، مخیر حضرات، سول سوسائٹی، فوجی ادارے، ہسپتال، سکول، یونیورسٹیاں، این جی اوز نے اس مرض کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی بھی اس سلسلے میں نمایاں خدمات ہیں۔ بیگم علوی نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ عوام میں شعور پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ دنیا میں چھاتی کے کینسر کی اموات کی شرح تین سے چار فیصد ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح پینتالیس فیصد ہے۔

ای پیپر دی نیشن