فرانسیسی صدر مودی پارٹ ٹو ہے:الطاف شاہد

Oct 29, 2020

لاہور(پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ حکومت فرانس کو اپنی ہرایک گستاخی اورکوتاہی کاحساب دینا ہوگا۔ صدرفرانس ایمانویل کیمرون یقیناانتہاپسند نریندرمودی کاپارٹ ٹوہے۔فرانس کے مٹھی بھر متعصب شہریوں کی طرف سے مساجدمیں گھس کر مسلمانوں کیخلاف حالیہ پرتشدد کاروائیاں ناقابل برداشت اورقابل مذمت ہیں۔بدقسمتی سے ایمانویل کیمرون بھی مودی کے نقش قدم پرچل پڑا ،ا س نے فرانس کوانتہاپسندریاست بنانے کابیڑااٹھالیا ہے۔فرانس کی مصنوعات کابائیکاٹ کافی ہے اورنہ صدرفرانس کی معافی مسلمانوں کے زخم کیلئے مرہم بن سکتی ہے۔مسلم حکمران یک زبان ہوئے بغیر عالمی ضمیرکونہیں جھنجوڑسکتے۔مسلمان ناموس رسالت پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے۔اگراقوام متحدہ کی قیادت نے صدرفرانس کیخلاف فوری اورسخت ایکشن نہ لیاتویورپ میں اسلام فوبیا کے واقعات بڑھ سکتے ہیں۔ 

مزیدخبریں