معاشی بحران کی ذمہ دار مسلم لیگ (ن)‘ چور دوسروں پر انگلی اٹھا رہے ہیں: شہباز گل 

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ معیشت کو کرپشن زدہ کرنے والی ن لیگ موجودہ معاشی بحران کی ذمہ دار ہے۔ عوام جانتی ہے کہ تین د ہائیوں سے لوٹ مار میں مصروف ٹولے نے ملک کو دگرگوں معیشت کی صورتحال تک پہنچایا۔ معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے ن لیگی رہنما احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر ممالک اس لیے آگے نکل گئے کیونکہ وہاں میاں مفرور جیسے کرپٹ لیڈرز نہیں تھے، نہ ہی ان ملکوں پر ارسطو جیسے درباری مسلط تھے۔ جمہوریت کو اپنی کرپشن کیلئے استعمال کرنے والے جعلی چیمپئن بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو حکومت ملتے ہی 11 ارب ڈالر قرض کی قسط کی ادائیگی کا چیلنج اور 20 ارب ڈالر کا خسارہ ملا۔ مسلم لیگ  ن نے 2018ء میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلندترین سطح 19 ارب 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز پر چھوڑا،  معیشت کی یہ بہتری عمران خان کے وژن کی وجہ سے ہے، کاروبار جسے آپ نے مہنگی بجلی کی وجہ سے تباہ کیا آج دوبارہ بحال ہو رہا ہے۔ صنعتوں کی ترقی سے نوکریوں میں اضافہ ہو رہا ہے، آج نوجوانوں کو اپنا کاروبار کرنے کے لیے قرض دئیے جا رہے ہیں۔ 
 شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ پورا ملک جنہیں چور کہتا ہے وہ دوسروں پر انگلی اٹھا رہے ہیں۔  عدالتوں سے آپ کے لیڈرز چور ثابت ہوئے۔ بیڑہ غرق شعبوں کا نہیں چوروں کا ہوا۔ پورا ملک آہ و بکا سن رہا ہے۔ اسحاق ڈار نے ڈالر کو مصنوعی طورپر منجمد کیا۔ اسحاق ڈا ر کے اقدام کے اثرات معیشت کو پڑے۔ کرونا کے باوجود معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ عمران خان  پر اعتماد کی وجہ سے ترسیلات زر بڑھ رہی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...