کابل(نیٹ نیوز) افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فورسز کی جانب سے جاری آپریشن میں جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع نوا اور نادعلی کے متعدد حصوں کو طالبان سے پاک کردیا گیا۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کارروائی میں کم از کم 100 طالبان ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ آپریشن پیر کے روز نادعلی اور نوا اضلاع کے ساتھ ساتھ ہلمند کے مرکز لشکرگاہ شہر میں شروع کیا گیا تھا ، تاکہ طالبان کے زیر اثر علاقوں کو دوبارہ حاصل کیا جاسکے۔بیان میں آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے جانی نقصان کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
ہلمند میں آپریشن :طالبان کو پسپائی کاسامناـ:افغان وزارت دفاع
Oct 29, 2020