اقوام متحدہ کی کشمیر تنازعہ پر زبان بندی قائدانہ کردار پر سوالیہ نشان : سردار مسعود

Oct 29, 2020

قصور+مظفر آباد(نمائندہ نوائے وقت+نیٹ نیوز) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیر کے تنازعہ پر زبان بندی کر کے سفارتکاری کے میدان میں اپنے عالمی قائدانہ کردار کیلئے کئی سوالیہ نشان کھڑے کر دیئے ہیں۔ادھر صدرآزاد جموں کشمیر سردار مسعود خاںنے اخوت کالج مصطفی آباد کا دورہ کیا، دورہ کے موقع پر سرپرست اعلیٰ اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب نے ان کا استقبال کیا۔ سردار مسعود خاںنے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔تفصیلا ت کے مطابق سردار مسعود خان نے یوم سیاہ کے حوالے سے ویبینار اور ویڈیو کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کی سنگینی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کے باوجود اس عالمی ادارے نے مبہم بیانات دینے کے سوا کچھ نہیں کیا ہے۔ علاوہ ازیںسردار مسعود خان نے دورہ اخوت کالج قصور کے موقع پرڈاکٹرامجدثاقب نے دنیا کے سب سے بڑے اخوت کے قرضہ حسنہ پروگرام کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی، اخوت کالج کے حوالے سے بھی تمام صوبوں کے طلبہ کو مفت زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا، ڈاکٹر امجد ثاقب نے مزید کہا کہ ہم اخوت کے زیر اہتمام خواجہ سرائووں کے حوالے سے بھی کام کر رہے ہیں۔ اس موقع پر صدرآزاد جموں کشمیر سردار مسعود خاںنے اظہار خیال کرتے ہوئے اخوت کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا بھر پور ساتھ دینے کا وعدہ کیا۔تقریب کے اختتام پر انہیں اخوت کالج کا وزٹ کروایا گیا اور آزاد جموں کشمیر کے طلبہ سے خصوصی ملاقات بھی کروائی گئی۔ 

مزیدخبریں