جنڈ ( نامہ نگار )غم وخوشی تو انسانوں کی زندگی کا حصہ ہوتے ہیں اورہر انسان کی زندگی کی اہم خوشی اسکی شادی کا موقع ہوا کرتی ہے اور ہر علاقے کے لوگ اس خوشی کو اپنے علاقائی رسم ورواج اور معاشرتی طور طریقوں سے سرانجام دیتے ہیں مگر ہمیں بحیثیت مسلمان اس خوشی کو خداتعالیٰ اور اسکے پیارے نبی محمد مصطفیٰ ؐ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق منانا چاہئے ان خیالات کا اظہار محمد اعجاز الحق نے گذشتہ روز جنڈ شہر کے نواحی گاؤں رنگلی میں سٹی صدر زیڈایس ایف جنڈ حکیم ملِک ارشد جاوید کے بھانجوں ملِک جاوید فاروق کے بیٹوں ملِک شہر یار جاوید ایڈووکیٹ اور ملِک اسفند یار جاوید کی شادی کے موقع پر تقریب ولیمہ سے بحیثیت مہمان خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ، اس موقع پر ملِک محمد ریاض الدین ، محمد حفیظ شاہ نقشبندی ، پیر سید محمد عمران حیدر شاہ ، ملِک عبد السمیع ، انصر اعوان ، محمد اقبال خان حافظ محمد شفیق خان بھی انکے ہمراہ تھے اور اس پروقار تقریب ولیمہ میں ملِک اعتبار خان ، ملک بہادر یار خان ، حیدر محمود مرزا ، راجہ مختیار احمد خا ن ، ملِک فیصل یار خان ، اسد حسین غالب ، ڈاکٹر ملِک مطیع اللہ خانکے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
ہمیں خوشی کو اللہ اور اسکے نبی کے بتائے اصولوں کے مطابق منانا چاہئے : محمد اعجاز الحق
Oct 29, 2020