2021ء میں بھی سماجی فاصلہ رکھنے کااصول جاری رہے گا، آئی ایم ایف

Oct 29, 2020

اسلام آباد (عترت جعفری)ستمبر تک اوور سیز ایمپلائمینٹ کی ان لائن جاب پورٹیل پر 4ہزار 214بیرون ملک سے پلٹنے والے افراد نے خود کو رجسٹرڈ کرایا ہے ،حو وفاقی حکومت کے اکتوبر کے آئوٹ لک میں بتایاگیا ہے کہ پی پی اے ایف نے 56ہزار183افراد کو سود کیبغیر قرضے جاری کئے ہیں جبکہ اب تک32.7بلین روپے کی قرضے جاری ہو چکے ہیں ،کرونا کی دوسری لہر کے خدشہ کے پیش نظر اوٹ لک تنزل والی نطر آتی ہے ،آئی ایم ایف کا بھی کہنا ہے کہ2021میں بھی  سوشل ڈسٹینسنگ جاری رہے گی ،اس وقت ملک بھر میں 40لیبارٹریز کام کر رہی ہیں ،جبکہ769سرکاری یا نجی ہسپتالوں میں کرونا کے علاج کی سہولت ہے جبکہ29ہزار700بیڈز دستیاب ہیں ،جولائی تا ستمبر کے عرصہ میں درآمد اور برآمد دونوں میں کمی آئی ،گذشتہ سال کی پہلی سہہ ماہی میں تجارتی خسارہ 5فی صد ،اس سال تین ماہ میں 5-3فی صد رہا ہے ،گذشتہ ایک ماہ میں ملک کے 100مدرسوں نے خود کو حکومت کے پاس رجسٹرڈ کرایا ،آئوٹ لک کے مطابق  آئی ایم ایف نے عالمی گروتھ  کی توقعات پر نظر ثانی کی ہے جس کے مطابق یہ5.2فی صد سے گر کر 4.4فی صد ہو گئی ہے ،ملک کا ڈومسٹک سیکٹر تیزی پکڑ رہا ہے ،اس سال گنا کی پیداوار9ملین ٹن سے بڑھ گئی ،جو کل 75.6ملین ٹن ہو گی ، کاٹن کی پروڈکشن گری ہے ،خسارہ مں415ارب روپے  رہا جو پہلے کے مقابلہ میں کم ہے ۔

مزیدخبریں