شہزاداکبرکا آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری خیبرپی کے سے رابطہ

Oct 29, 2020

اسلام آباد(نا مہ نگار)وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبرنے آئی جی پولیس اور چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا سے رابطہ کیا ہے اور پشاور دھماکہ و سکیورٹی کے معاملات پر بریفنگ لی۔ بدھ کو جاری بیان کے مطابق مشیر برائے داخلہ و احتساب   نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کی ہدایات دی اور  رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے بہترین علاج معالجے کی سہولیات اور سکیورٹی مزید بہتر بنانے پر گفتگو کی۔

مزیدخبریں