بیجنگ (شِنہوا)چین کے ایک فوجی ترجمان نے تائیوان کو امریکی اسلحہ کی فروخت کی سخت مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ سے اس جزیرے سے فوجی رابطے اور اسلحہ کی فروخت کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔چینی وزارت قومی دفاع کے ترجمان رین گوچھیانگ نے ان خیالات کا اظہارامریکہ کی جانب سے تائیوان کو2ارب37کروڑامریکی ڈالر مالیت کے ہارپون میزائل نظام فروخت کرنے کے منصوبے کی منظوری دینے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔رین نے کہا کہ امریکی حکومت نے ایک بار پھر تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت کے منصوبے کی منظوری دی ہے،جو ایک چین اصول اور چین-امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے کہا کہ تائیوان کو امریکی اسلحہ کی فروخت چین کے داخلی امور میں سنگین مداخلت اور چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کے لئے نقصان دہ ہے جو دو ممالک اور دو افواج کے درمیان تعلقات کو متاثراورآبنائے تائیوان کے امن اور استحکام کو خطرے میں ڈالے گی۔
چینی فوج کا امریکہ سے تائیوان کواسلحہ کی فروخت کامنصوبہ منسوخ کرنے کا مطالبہ
Oct 29, 2020