اسلام آباد(نا مہ نگار)انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے چیئرمین اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد نے سینیٹ آف پاکستان کے سابق چیئرمین اور وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی والدہ محترمہ سعیدہ احمد میاں سومرو کے گذشتہ روز انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں محترمہ کی بطور ڈسٹرکٹ ناظم جیکب آباد خدمات کو سراہا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔
وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
Oct 29, 2020