راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرنے ریجن کے چاروں اضلاع کے ضلعی پولیس افسران کو بسلسلہ عید میلاد النبیؐسخت سیکورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں راولپنڈی، اٹک، جہلم اورچکوال میں عیدمیلاد النبی ؐکے سلسلہ میں 352جلوس اور 91محافل کا انعقاد کیا جائے گاسیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے راولپنڈی ریجن میں 7500سے زائد افسران و ملازمان اور 1000کے قریب رضاکاران سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دیںگے تمام ضلعی پولیس افسران اپنے اضلاع میں سیکورٹی انتظامات کی نگرانی بذات خود کریں گے تمام جلوس اور محافل میں داخلے کیلئے ایک ہی راستہ رکھا جائے اور شامل ہونے والے افراد کی مکمل سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے جلوس کے لیے مخصوص راستوں اور بروقت اختتام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے عید میلاالنبیؐ سے قبل تمام علماء کرام اور امن کمیٹی ممبران کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کرکے تمام متعلقہ امور کو زیر بحث لایا جائے۔ڈیوٹی پر تعیناتی سے قبل تمام سپروائزری افسران اہلکاروں کو حساسیت کے اعتبار سے بریف کریں گے اور مختلف اوقات میں ڈیوٹی کو چیک و بریف کریں گے جلوس اور محافل کی حساسیت کے اعتبار سے درجہ بندی کی جائے گی ۔کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے چاروں اضلاع کی پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں سٹینڈ بائی فورس بھی ہمہ وقت تیار رہے گی اور چاروں اضلاع کے ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی طور پر کنٹرول روم بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ اطلاعات تک بروقت رسائی اور باہمی روابط کو زیادہ موثربنایا جائے سکے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ معلومات کے تبادلہ کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
راولپنڈی ڈویژن، عیدمیلاد النبی ؐ کے 352جلوس ،91محافل کا انعقادہو گا
Oct 29, 2020