اسلام آباد(نا مہ نگار)احتساب عدالت نے سندھ بینک ریفرنس پر سماعت مزید کارروائی کیلئے 17نومبر تک ملتوی کر دی ۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کیس کی سماعت کی ۔سابق صدر سندھ بنک بلال شیخ،پراسیکیوٹر عثمان مرزا اور شریک ملزمان طارق پرویز ،محمد اشتیاق طلبی کے نوٹس پر عدالت میںپیش ہوئے ،احتساب عدالت نے سماعت مزیدکارروائی کیلئے 17نومبر تک ملتوی کر دی۔