کلرسیداں، لاقانونیت کی انتہا، ٹریکٹر کی مدد سے چار کھمبے توڑ دیئے گئے 

Oct 29, 2020

کلرسیداں(نامہ نگار)کلرسیداں میں لاقانونیت انتہا پر،بجلی کے لگائے جانے والے نئے چار کھمبے مقامی لوگوں نے ٹریکٹر کی مدد سے توڑ ڈالے، تفصیلات کے مطابق ائیسکو کنسٹرکشن ڈویژن نے چند ایام قبل ہی چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال میں بجلی کے متعلقہ شکایات کے خاتمے کے لیئے درجنوں کھمبے وہاں پہنچائے تھے گزشتہ روز گاؤں میں زمینوں کے باہر کھمبے نصب کیئے گئے تھے جنہیں بعد ازاں گاؤں کے تین افراد نے ٹریکٹر اور رسے کی مدد سے ان کھمبوں کو ٹیڑھا کر کے زمین پر پھینک کر انہیں ناکارہ کر دیا ان کا یہ عمل لاقانونیت کی بدترین مثال ہے جو نہ صرف کار سرکار میں مداخلت ہے بلکہ اس سے قانون شکنوں کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں،اس واقعہ سے ائیسکو کنسٹرکشن ڈویژن کو آگاہ کر دیا گیا مقامی حلقوں نے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار سے اس قانون شکنی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں