متنازعہ فرانسیسی جریدے چارلی ایبدو نے صدر اردگان کا شرمناک کارٹون چھاپ دیا قانونی کارروائی کریں گے، ترکی کا احتجاج 

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی طنزیہ جریدے چارلی ایبدو نے اپنے ٹائٹل پر ترک صدر رجب طیب اردگان جس کے خلاف انقرہ حکومت نے شدید احتجاج کیا ہے ایک ترجمان نے چارلی ایبدو پر ثقافتی نسل پرستی کا الزام عائد کیا ہے اور کہا قانونی کارروائی کریں گے۔ فرانس خاکے کی اشاعت سے گزشتہ ہفتے سے فرانسیسی صدر میکرون اور ترک صدر اردگان کے  مابین پایا جانے والا تنازعہ بھی شدید تر ہو گیا ہے۔ ترک صدر کے ترجمان کے مطابق اس خاکے کی اشاعت اس امر کا ثبوت ہے کہ صدر کے مسلم مخالف ایجنڈے کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ چارلی ایبدو کے نئے شمارے کے ٹائٹل پر شائع کردہ اس خاکے میں صدر  اردگان کو ٹی شرٹ اور زیر جامے میں دکھایا گیا اور انہوں نے ہاتھ میں بیئر کا کین پکڑا ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن