ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے رہنما ایم پی اے علی حیدر گیلانی، پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے سیکر ٹری اطلاعات چوہدری محمد یسین ضلعی رابطہ سیکرٹری عبدالرؤف خان لودھی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکمران اپوزیشن کے مضبوط اتحاد اور کامیاب جلسوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں نیب نیازی گٹھ جوڑ تیز ہو چکا ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہو گا اور نہ ہی اپوزیشن کی قیادت حکمرانوں اور نیب گٹھ جوڑ سے خوفزدہ ہے کوئٹہ پشاور بم دھماکے حکمرانوں اور سیکورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ فرانس واقعہ پر پوری قوم میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے حکمران بیان بازی کے سوا کچھ نہیں کررہے فرانسیسی سفیر کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے اور فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا حکمران فوری طور پر اعلان کریں حکمرانوں کی خاموشی پر قوم پریشان ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے اپنی ناکام پالیسیوں سے پوری قوم کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے آج قوم کا ہر فرد حکمرانوں کے لیے جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں دے رہا ہے اب وہ وقت دور نہیں ہے کہ پوری قوم حکمرانوں سے چھٹکارہ کے لیے سڑکوں پر ہو گی آج پوری قوم حکمرانوں کے خلاف سراپا احتجاج بن چکی ہے انشاء اللہ 2020ء حکمرانوں کے خاتمے کا سال ہے 2021ء میں وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے اور 30نومبر ملتان کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا
حکمران اپوزیشن کے جلسوں سے بوکھلاہٹ کا شکارہیں: پی پی رہنما
Oct 29, 2020