آئی سی سی آئی کا اجلاس، فرانسیسی صدرکے بیان کی شدید مذمت 

Oct 29, 2020

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی  )  بزنس کمیونٹی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) میں منعقدہ ایک اجلاس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کی جس میں انہوں نے اسلام پسندوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حضرت محمدؐکی تصویر کشی کرنے والے کارٹون ترک نہ کرنے کا عہد کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کے صدر کا موقف انتہائی اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ ہے کیونکہ انہوں نے جان بوجھ کر امت مسلمہ کے جذبات کو بھڑکانے کی سازش کی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا ۔

مزیدخبریں