ملتان (سماجی رپورٹر) فرانس میں سرکاری سرپرستی اور صدر کی حمایت سے حضرت سیدنا محمد مصطفیٰؐ کے توہین آمیز خاکے شائع کرنے اور گستاخانہ رویے کے خلاف تحریک امن پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کا مشترکہ مظاہرہ مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی کی قیادت میں ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری الحاج محمد اشرف قریشی‘ سید راجن بخش گیلانی‘ سردار غلام عباس‘ مجیب قریشی‘ واجد خان سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی نے کہا یورپی ممالک نے عرصہ دراز سے عالم اسلام اور رحمت اللعالمین کے خلاف صیہونی جنگ شروع کر رکھی ہے جس کی وجہ سے تمام اسلامی ممالک مشکلات کا شکار ہے۔ سید راجن بخش گیلانی نے کہا ہم اپنے آقا و مولا حضرت سیدنا محمد مصطفیٰؐ کے ناموس و عظمت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
گستاخانہ خاکوں کے خلاف تحریک امن اور مسلم لیگ فنکشنل کا مشترکہ مظاہرہ
Oct 29, 2020