فرانس سے مزید تین رافیل طیارے پانچ نومبر کو بھارت پہنچیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ فرانس سے مزید تین رافیل طیارے وصول کرےگی، یہ رافیل طیارے 5 نومبر کو بھارت پہنچیں گے جس کے بعد بھارتی فضائیہ کے پاس رافیل طیاروں کی تعداد 8 ہو جائے گی۔فرانسیسی ساختہ ان طیاروں کو دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔اس سے قبل فرانس سے ملنے والے 5 رافیل طیارے10 ستمبرکو بھارتی فضائیہ میں شامل ہوئے تھے۔بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ رافیل طیاروں کی شمولیت سے بھارت کی فوجی تاریخ میں نیا باب رقم ہوا ہے۔2016 میں بھارت کے فرانس کے ساتھ تقریبا 59 ہزار کروڑ روپے کے 36 رافیل طیاروں کی وصولی کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔نریندر مودی حکومت کی جانب سے کیے گئے اس بڑے دفاعی سودے پر حزبِ اختلاف نے سوالات بھی اٹھائے تھے۔