وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا مسلم ممالک کے سربراہان کو خط دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات و احساسات کی ترجمانی ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ مختلف مغربی ممالک میں اسلام اور آنحضور ۖ کے خلاف نفرت انگیز اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا افسوسناک ہے، خود کو مہذب اور عالمی حقوق کا علمبردار کہلوانے کے دعویدار مسلمانوں کے جذبات کا احترام بھی سیکھیں۔