پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھی گئی اور پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس میں 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے ہی فروخت کا رجحان غالب تھا، کاروبار کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس 41 ہزار 186 پر موجود تھا لیکن پھر انڈیکس ایک وقت میں انڈیکس 1911 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 275 کی سطح پر بھی آیا لیکن اس کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری دیکھی گئی۔دوسری جانب کے ایس ای 30 ، آل شیئرز انڈیکس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ماہرین نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کورونا وبا کی دوسری لہر کے باعث کئی ملکوں میں پابندیوں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹیوں میں مندی اور عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں واضح کمی کا نتیجہ ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی ،انڈیکس میں 1800پوائنٹس کی کمی
Oct 29, 2020 | 15:43