وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ پورے ملک کے لئے یکساں تعلیمی نصاب لانے کے لئے کا م شروع ہوچکاہے تاکہ نظام تعلیم میں عدم مساوات کو ختم کیا جاسکے ۔انہوں نے آج سینیٹ میں سوالوں کے جوابا ت دیتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں تمام صوبوں میں مشاورت کی گئی ہے ۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ آئندہ سال اپریل سے مرحلہ وار ایک نصاب پورے ملک میں رائج کیاجائے۔اس موقع پر وزیرمملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے بتایاکہ ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے قومی عوامی صحت نافذ کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے پولیو کے انسداد کے لئے ملک بھرمیں مہم شرو ع کی ہے ۔