ملک میں افراتفری پھیلی ہے،حکومتی مشینری صورتحال سے بالکل لا علم،شہباز شریف

لاہور(خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں افراتفری پھیلی ہے اور حکومتی مشینری موجودہ صورتحال سے بالکل لاعلم ہے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی وزرائ￿  امن و امان کی صورتحال پر متضاد بیانات دے رہے ہیں، وزرا میں سے ایک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کالعدم جماعت کے ساتھ 2020 کے معاہدے سے لاعلم تھے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں افراتفری پھیلی ہے جب کہ قیادت کا فقدان ہے، حکومتی مشینری موجودہ صورتحال سے بالکل لاعلم ہے، یہی عمرا ن خان کے نئے پاکستان کا طرز حکومت ہے، اس حکومت کی حالت کا اندازہ لگائیں جس کا وزیراعظم کہتا ہے کہ اس نے ٹی وی پر روپے کی قدر میں کمی کی خبر سنی، موجودہ حکمران کسی بھی احساس ذمہ داری سے عاری ہیں، ملک آٹو پائلٹ پر ہے، کیونکہ بد قسمتی سے ایک کے بعد دوسرا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...