ریاستی دہشگردی،کشمیری شہید:قتل عام،نسلی تعصب کیخلاف کانگرس میں آواز اٹھنی چاہیے

Oct 29, 2021

سرینگر (اے پی پی+ نوائے وقت رپورٹ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بارہمولہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کوچرداری میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ ادھر بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے چھاپے جاری ہیں۔ اسلام آباد، کولگام، گاندربل، بانڈی پورہ، بڈگام، کشتواڑ اور جموں کے اضلاع میں 17مقامات پر چھاپے مارے اور جماعتی اسلامی کے رہنمائوں اور کارکنوں کوتشدد کا نشانہ بنایا۔ ادھر  امریکی کانگریس مین جمال بومین نے کہا بھارت کے غیرقانونی زیرقبضے والے جموں و کشمیر میں قتل عام اور نسلی تعصب کے خلاف کانگریس میں آواز اٹھنی چاہیے۔ جمال بومین کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور نسلی تعصب کی ہر جگہ مخالفت کرنی چاہیے، میں نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی۔ کانگریس میں گروپ بنانا چاہتا ہوں جو صرف ٹویٹ نہ کریں بلکہ اس حوالے عملی اقدام کریں۔ مجوزہ گروپ صدر بائیڈن پر زور ڈالے گا کہ جو کچھ کشمیر میں ہورہا ہے۔ اْس کو فوری طور پر روکا جائے۔ پاکستان کے حق میں سٹیٹس لگانے پر آگرہ سے تین کشمیری گرفتار کر لئے۔

مزیدخبریں