کرونا میں مسلسل کمی،مزید9جاں بحق،706نئے مریض


اسلام آباد / لاہور (خبر نگار+ سپورٹس رپورٹر) کرونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 706 کیسز سامنے آئے ہیں،  مزید 1 ہزار 239 مریض شفایاب ہو گئے،  جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 42 فیصد پر آ گئی۔ پاکستان بھر میں کرونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 414 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 71 ہزار 27 ہو چکی ہے۔ 1 ہزار 408 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 19 ہزار 174 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا وائرس کے مزید 49 ہزار 486 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 2 کروڑ 6 لاکھ 60 ہزار 167 کرونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 لاکھ 3 ہزار 182 افراد کو کرونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کل 10 کروڑ 20 لاکھ 67 ہزار 945 کرونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 93 لاکھ 3 ہزار 110 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں شامل خواتین سکواڈ کی تین ارکان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے حالانکہ کھلاڑی قرنطینہ میں ہیں جس کی میعاد چھ نومبر کو ختم ہونا تھی۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کھلاڑیوں کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں میں پاکستانی ویمن ٹیم کی کپتان جویریہ، ڈیانا بیگ اور عمیمہ سہیل ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...