اسلام آباد ہائیکورٹ، وفاق نے کرسچین میرج ایکٹ کے تحت طلاق کے طریقہ کار کیخلاف کیس میں جواب جمع کرا دیا

 اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت میں زیر سماعت کرسچین میرج ایکٹ کے تحت طلاق کے طریقہ کار کے خلاف کیس میں وفاق نے جواب جمع کرا دیا۔ گذشتہ روز دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل سید محمد طیب شاہ کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے بتایاکہ کرسچین میرج ایکٹ کی بعض دفعات میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا۔ ترمیمی مسودہ تیار کر لیا۔ ترمیمی مسودے کی تیاری اقلیتی نمائندوں کی مشاورت سے کی گئی۔ واضح رہے کہ شہری شہزاد فرانسس نے کرسچین میرج ایکٹ کے تحت طلاق کا طریقہ کار چیلنج کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...