ٹک ٹاکر دست درازی کیس: ریمبو سمیت 7 ملزموں کی بعد از گرفتاری ضمانتیں خارج 

Oct 29, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے گریٹر اقبال پارک میں عائشہ اکرم دست درازی کیس میں گرفتار ریمبو سمیت سات ملزموں کی بعد از گرفتاری ضمانتیں خارج کر دیں ۔جبکہ دو ملزمان کی گرفتاری درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔ پراسیکیوٹر ساجد سعید بھٹی نے استدعا کی کہ ملزمان کے خلاف ثبوت پیش کر دیئے گئے ہیں۔ عدالت ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم جاری کرے۔

مزیدخبریں