القدس کانفرنس کے شرکاء نے دنیا کو وحدت امت کا تصور زندہ کر دکھایا: امینہ اردگان 

لاہور (لیڈی رپورٹر) ترکی کے صدر کی  اہلیہ امینہ اردگان نے کہا ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول اور ان کی محبت و عقیدت کا مرکز ہے۔ القدس کے ساتھ مسلم امہ کی محبت بے مثل ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار حکومت ترکی کے تحت ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ  القدس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ کانفرنس میں دنیا کے 25 ملکوں سے تقریباً 500 وفود نے شرکت کی۔ پاکستان سے ڈائریکٹر شعبہ امور خارجہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، ڈپٹی ڈائریکٹر افشاں نوید اور دیگر ٹیم ممبران شریک ہوئیں۔ امینہ اردگان نے مزید کہا کہ القدس کے عنوان پر امت مسلمہ کی بیٹیوں کا جوق در جوق چلے آنے سے وحدت امت کی موجودگی اور امت مسلمہ کے اتحاد کا تصور ابھرا ہے۔  کانفرنس کے شرکاء نے نہ صرف القدس کے مشن کے ساتھ وابستگی کا ثبوت دیا بلکہ دنیا کو دکھایا کہ وحدت امت کا تصور زندہ ہے۔ مسلمان القدس کی حفاظت کے لئے اپنا تن من دھن سب قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن