اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کے ترمیمی آرڈیننس پر وزیراعظم آفس ، ایوان صدر، سیکرٹری قانون اور چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 نومبر تک تحریری جواب طلب کر لیا ہے۔ تحریری حکمنامہ، جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے عدالت نے وزیراعظم آفس، ایوان صدر، سیکرٹری قانون اور چیئرمین نیب جاوید اقبال کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیرا وائز کمنٹس طلب کر لئے ہیں۔
نیب آرڈیننس، ایوان وزیراعظم و صدر کو نوٹس‘ 10نومبر تک جواب طلب
Oct 29, 2021