پاکستانی امریکن خاتون نیوجرسی اسمبلی کیلئے ڈیموکریٹک امیدوار نامزد

واشنگٹن(این این آئی) پاکستانی نژاد امریکی خاتون شمع حیدر کو ڈیموکریٹ پارٹی نے نیوجرسی اسمبلی کی امیدوار نامزد کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمع حیدر ریاست نیو جرسی میں دو بار سٹی کونسل ممبر بھی رہ چکی ہیں۔ شمع حیدر نے کہا کہ موقع ملا تو وہ امیگرینٹ کمیونٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی پاکستانی نژاد امریکی شہریوں کو ڈیموکریٹک اور ریپبلکن پارٹی کی جانب سے امیدوار نامزد کیا جا چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن