آفات کا خطرات،ا ین ڈی ایم اے کی جانب سے پارلیمانی کاکس کا انعقاد 

اسلام آباد(نا مہ نگار/وقائع نگار)این ڈی ایم اے کی جانب سے اسلام آباد میں وزارت ِنیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ اور وزارت ِ موسمیاتی تبدیلی کے تعاون سے آفات کے خطرات کے تدارک کیلئے پارلیمانی کاکس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ اپنی نوعیت کا دوسرا پارلیمانی کاکس تھا جبکہ2019 میں اس کے  پہلے مرحلے کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سینیٹرز، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، بین الاقوامی اورفلاحی اداروں کے نمائندگان سمیت تمام صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ڈائریکٹر جنرلزنے شرکت کی۔مہمان خصوصی سید فخر امام نے پارلیمانی نمائندوں کو آفات سے نمٹنے کے حوالے سے ایک مؤثرپلیٹ فارم مہیا کرنے پر این ڈی ایم اے کی کوششوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیاں اور قدرتی آفات ہماری بقا اور ترقی کے لیے مستقل خطرہ بنتے جا رہے ہیں،ہمیں متحد ہو کران مسائل کا سامنا کر نا ہو گا ۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے تقریب کے شراکا کا خیر مقدم کیا اور اپنے ابتدائی کلمات میں قدرتی آفات سے نمٹنے اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے حوالے سے پارلیمانی نمائندوں کے کلیدی کردار کی اہمیت پر زور دیا۔حماد اظہر وفاقی وزیر برائے انرجی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پاکستان کو گزشتہ دو دہائیوں سے متعدد آفات کا سامنا رہا ہے جن سے نمٹنے کے لیے ضروری ہے کہ این ڈی ایم اے جیسے ادارے موجود ہوں ۔ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ا س موقع پر این ڈی ایم اے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں عالمی ترقی کی راہ میں بہت بڑا خطرہ ہیں  ہمیں عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر طویل المدتی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...