اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)احساس ہرنائی میں زلزلے سے متاثرہ تمام خاندانوں کو فوری امداد کے طور پر 12,000 روپے نقد امداد کی تقسیم کے لیے تیار ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "آئندہ ہفتے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں احساس ریلیف کیش کی تقسیم کے لیے تمام ضروری تیاریاں مکمل ہیں۔"خاندانوں کو ادائیگیاں بائیو میٹرک طور پر فعال احساس ادائیگی کے نظام کے ذریعے کی جائیں گی۔ نقد رقم کی تقسیم کے لیے ضلع بھر میں خصوصی ادائیگی مراکز بھی قائم کئے جارہے ہیں۔ڈاکٹر ثانیہ نے چیف سیکرٹری بلوچستان، مسلح افواج، دیگر اسٹیک ہولڈرز اور بلوچستان میں احساس ٹیم کی طرف سے احساس کیش کی تقسیم کے انتظامات کو بہتر کرنے کے لیے انکے تعاون کی بھی تعریف کی۔
ہرنائی میں احساس امدادی نقد رقم کی تقسیم کیلئے تیاریاں مکمل، ثانیہ نشتر
Oct 29, 2021